دشمنوں کا پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کےلیے خطرہ، ملکر مقابلہ کرنا ہوگا:آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے ایس ایچ 15 آرٹیلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیار نظام کی شمولیت پر اظہار اطمینان کیا،آرمی چیف نے کہا کہ جدید ترین گنز کی شمولیت سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر امریکا کا تبصرے سے انکار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے لمز یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کا استقبال لمز کے وائس چانسلر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کوسراہا۔


متعلقہ خبریں