مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

فائل فوٹو


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران پلوامہ اور سرینگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا جبکہ ایک نوجوان کو سرینگر کے علاقے حضرت بل میں تلاشی اور آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل پلان تیار کر رکھا ہے، ان کو سمجھ نہیں آنی، وزیر اعظم

انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا جبکہ بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت مسلسل جاری ہے اور رواں ماہ کے دوران 8 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 407 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں