الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانیکی یاد دہانی کرادی

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو 13 جون تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یاد دہانی کرادی ہے۔

 عمران خان! ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ دیدو، آؤ ہمارا مقابلہ کرو: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ یاد دہانی ایک خط کے ذریعے کرائی گئی ہے۔ خط پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔

جہانگیر ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں مشروط حمایت کا فیصلہ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دی جانے والی درخواست منظور کی تھی۔ درخواست میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک سال کی مہلت طلب کی گئی تھی۔

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کورونا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں