وزیر اعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، پرویز الہٰی

فیٹف، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیابی کے اصل ہیرو ہیں، پرویز الٰہی

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست ہے وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ارکان کے مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا، مراد سعید

پرویز الہٰی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند اخبار اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش ہے۔ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈینینس کے تناظر میں لگائی گئی ہے جبکہ سرکاری اشتہارات کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہے تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت میں پیکا آرڈیننس سے متعلق معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا۔


متعلقہ خبریں