عوام یا اقتدار؟فیصلہ چودھری برادران نے کرنا ہے، عدم اعتماد ان کے بغیر بھی ہو جائے گی، شاہد خاقان

کرپشن سب سے بڑا مسئلہ، بجلی و گیس صوبوں کے حوالے کی جائے، مایوسی کیسے دور ہو گی؟ شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نے کے رہ نما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام یا اقتدار؟فیصلہ چودھری برادران نے کرنا ہے، عدم اعتماد ان کے بغیر بھی ہو جائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نےملک میں اداروں کی تباہی مچائی ہوئی ہے، آپ کو کل اقتدار کے بعد جواب دیناپڑےگا۔

نیب کےتماشے 22سال سےبھگت رہےہیں، نئی حکومت آئی توسب سےپہلےنیب کااختیارواپس لیاجائےگا اور نیب کو ختم کرنا پڑے گا، یہ وہ ادارہ ہے جس نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیرخزانہ بتادیں کہ کیا وزیراعظم کےاقدام سےمہنگائی کم ہوگی؟وزیراعظم کےاقدامات گھبراہٹ کانتیجہ ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کےہرلیڈرکابیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتاہے،ناکام نہیں، یہ بتا دیں کہ وزیراعظم کےدورہ روس سےکیا حاصل ہوا؟


متعلقہ خبریں