یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے، صدر زیلنسکی کا مطالبہ

یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے، صدر زیلنسکی کا مطالبہ

کیف: یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے۔ یہ مطالبہ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسلحے سے لیس روس مخالف یوکرین قابل قبول نہیں، صدر پیوٹن

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہنگامی اجلاس میں شریک شرکا نے یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اس کے جھنڈے لیے ہوئے تھے اور متعدد نے ایسی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر درج تھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ ہیں۔

یورپی یونین کے قانون سازوں نے روس کے جارحانہ اقدامات پر اسے بدمعاش ریاست کہا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ڈرافٹ بھی تیار کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی کی تقریر کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والی مترجم زار و قطار روتی رہیں اور ترجمہ جاری رکھا۔

صدر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں شرکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جائے۔ انہوں ںے یورپی یونین سے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پرچیئرمین یورپی لیڈرز چارلس مشعل (Charles Michel) نے کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل عمل ہے۔

جنگ زدہ یوکرین کے معصوم بچے کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

واضح رہے کہ روس کا ابتدا سے یہ مؤقف رہا ہے کہ یوکرین بیشک یورپی یونین میں شمولیت اختیار کرے لیکن نیٹو سے دور رہے کیونکہ وہ اس کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی چند روز قبل کہہ چکے ہیں کہ اسلحہ سے لیس روس مخالف یوکرین قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یورپ کا مساوی رکن بننے کے لیے لڑ رہے ہیں تو ہمارے ساتھ سلوک بھی مساویانہ ہونا چاہیے۔ انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں یقین دلائیں کہ آپ ہمیں چھوڑیں گے نہیں اور ثابت کریں گے کہ واقعتاً آپ یورپی ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ زندگی موت کو شکست سے دوچار کرے گی اور تاریکی سے روشنی طلوع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی سے یورپی یونین مزید طاقتور ہو گا۔

یوکرین میں کمسن بیٹی کی باپ سے جدائی: جذباتی لمحات دلوں کو رنجیدہ کر گئے

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آٹھ وسطی اور مشرقی اقوام کے صدور نے یوکرین کو فوری طور پر یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے کی منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی باضابطہ رکنیت دینے کی بات چیت کا مرحلہ شروع ہو گیا۔


متعلقہ خبریں