اپوزیشن کل نہیں، آج تحریک عدم اعتماد لے آئے، منہ کی کھانی پڑیگی: فیصل جاوید

اپوزیشن کل نہیں، آج تحریک عدم اعتماد لے آئے، منہ کی کھانی پڑیگی: فیصل جاوید

لندن: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کل نہیں، آج تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

تیل، گھی، ٹماٹر، آٹا، دودھ، چاول اور گوشت سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے ہم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2023 تک وزیراعظم رہیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے۔

عمران خان کوسیاسی ملاقاتوں سےنہیں مہنگائی سے گھبراہٹ ہے،شہباز شریف

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، اگلے کچھ ماہ میں ہم مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو این آر او دے دیں تو وہ صحت مند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، کوئی کہیں نہیں جا رہا ہے۔

عمران خان نے جاتے جاتے مہنگائی کی بمباری تیز کر دی، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے انتہائی پر اعتماد لہجے میں کہا کہ اپوزیشن کی یہ تحریک کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں