بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ نظر آیا، مولانا فضل الرحمان

فائل فوٹو


ہنگو: پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اصل چہرہ نظر آیا۔

پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےدھاندلی کر کے حکومت کی لیکن بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ جو کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دیں گے لیکن آپ نے تو 50 لاکھ گھر دیئے نہیں بلکہ گرائے ہیں۔ قیام پاکستان سے اب تک دی گئی نوکریوں کی تعداد بھی ایک کروڑ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے،انکےاراکین ہم سے رابطہ کرر ہے،خواجہ آصف

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہ دن آیا کہ  لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مہنگائی کے باعث مریض ادویات نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست انبیا کا وظیفہ ہے اور سیاست حدیث سے ثابت ہے۔ جہاں معیشت تباہ ہو، مہنگائی ہو، تو بدامنی آتی ہے اور جہاں بھوک ہو وہاں بد امنی تو ہو گی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فحاشی اور بد اخلاقی کا سیلاب لے کر آئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں