تحریک عدم اعتماد: مشاورت کے لیےمولانا فضل الرحمان اورآصف زرداری کی ملاقات طے


وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے  آصف زرادری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان کے خلاف  تحریک عدم اعتماد  لانے سے متعلق مشاورت  کریں گے۔ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں