انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فواد چودھری

زرداری بھی دوڑ لگالیں اور میاں جی بھی، پیسے معاف نہیں ہونے: فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔


انہوں نے کہا ہے   لیکن اس موقع پر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں