بروک کی شاندار سنچری، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 131 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئیم ڈاوسن نے 31، دانش عزیز نے 30 اور رحمان اللہ نے 20 رنز بنائے۔ لاہور کے شاہین، زمان، راشد اور حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیمز فالکنر کے پی ایس ایل کھیلنے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کے ہیری بروک نے شاندار سنچری اسکور کی، جب کہ فخر زمان نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں