شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات اختتام پذیر

شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات اختتام پذیر

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات ہو گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان 14 سال بد ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے شہباز شریف کو گرفتار کرنیکی ہدایت دی ہے،یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے: عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے ذرائع ابلاغ سے کوئی بات چیت نہیں کی۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچنے پر چودھری پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری سالک حسین، شافع حسین، سردار ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی بھی موجود ہیں۔

شہباز شریف14 سال بعد آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

میاں شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات کے لیے روانگی کے موقع پر ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری طرح چودھری برادران بھی چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے چودھری برادران کو آگے بڑھنا چاہیے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ چودھری برادران سے اچھا تعلق ہے، عیادت کرنے اسپتال بھی گئے تھے۔

ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ میں نے دسمبر میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ آپ تو میاں صاحب کو لینے گئے تھے، خالی ہاتھ کیوں واپس آگئے؟

مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی

صحافی کے سوال پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میاں صاحب کو لے کر ہی آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے ولا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں  میاں شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف حکومت کے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد پرچوہدری برادران سے تعاون مانگیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل  ملاقات کی تھی۔

کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

اس سے قبل ایم کیو ایم  اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ  شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں