جنید خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

جنید خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے گولڈن ویزے سے نواز دیا۔

جنید نیازی خان گزشتہ ایک عرصے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بطور اداکار و گلوکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

گولڈن ویزہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جنید خان نے کہا ہے کہ یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یو اے ای کی عوام کی جانب سے مجھے محبت دینے اور میرے کام کو پسند کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب پاکستان و دبئی ریئل اسٹیٹ بزنس کی معروف شخصیت و ایچ اینڈ ایس گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سعد الحق نے جنید خان کو یو ای اے کا گولڈن ویزہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

جنید خان کا حرا مانی کے ساتھ ’ہم ٹی وی‘ پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’کشف‘ حال ہی میں اختتام پزیر ہوا ہے جبکہ اس جوڑی کے دوسرے ڈرامے ’محبتیں چاہتیں‘ کی دو اقساط نشر ہو چکی ہیں۔ محبتیں چاہتیں بھی ہم ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنید خان سے قبل ثنا ، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں