پارٹی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے، کارکن بلدیاتی الیکشن فیز ٹوکی تیاری کریں۔

مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرلوگ ناراض ہیں جلد قابوں پالیں گے،مہنگائی کی اصل وجہ عالمی وبا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن بہت مشکل ہے، کارکردگی کی بنیاد پربلد یاتی الیکشن میں كلين سویپ کریں گے۔

تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ ورکرز ہی پارٹی کا اثاثہ ہے، بلدیاتی الیکشن پرآئندہ حکومت کا انحصار ہے، ٹکٹ میرٹ پرمشاورت سےاورمضبو ط امیدواروں کو دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں