اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ پی پی کے گیارہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا بھی جواب دیں۔
عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا، بلاول بھٹو
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 35 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی سرخرو ہوئی، ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس کی بھی اسکروٹنی ہو: فواد چودھری
بلاول ذرداری پیپلز پارٹی کے 11 خفیہ بینکس اکاؤنٹس کا بھی جواب دے دیں۔ 35 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس ، لوٹ مار آپکی پہچان ہے جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔ https://t.co/q2H1lOVTLz pic.twitter.com/ZgzBakB0t6
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 5, 2022
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور لوٹ مار آپ کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔
پیسے کہاں سے آئے، کس نے بھیجے؟ تحریک انصاف سے جواب نہیں آیا، شاہد خاقان عباسی
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کرپشن کے حوالے سے گھناؤنا فرد جرم ہے بلکہ اس سے منافقت کا پردہ بھی چاک ہواہے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کرپشن کےحوالے سے گھناؤنافرد جرم ہےبلکہ اس سے منافقت کاپردہ بھی چاک ہواہے، اسی طرح عمران خان کاٹیکس ریکارڈظاہرکرتاہےکہ اقتدارکےبعدان کی آمدنی میں50گناسےزائدکااضافہ ہوا،پاکستان غریب ترہوگیاہےمگرعمران امیرترہوگیاہے۔ https://t.co/sle0xjikoq
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 5, 2022
بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر بیان میں مؤقف تھا کہ اسی طرح عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہرکرتا ہے کہ اقتدارکے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا، پاکستان غریب ترہو گیا ہے مگرعمران امیرترہو گیا ہے۔