رمضان و عید کی طرح خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا چاند نظر آگیا، فیصل کریم کنڈی

رمضان و عید کی طرح خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا چاند نظر آگیا، فیصل کریم کنڈی

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ رمضان و عید کی طرح خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا چاند نظر آگیا ہے۔

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں: شازیہ مری

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ عطا مری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا؟

فیصل کریم کنڈی نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تحریک انصاف کی تلاشی کا وقت آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں کا سنا تھا، اجتماعی فیصلوں کا تو نہیں سنا تھا۔

تحریک انصاف نے 53 اکاونٹس چھپائے، عطیات بھی غلط بتائے،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے زور دے کر کہا کہ جمہوری طریقے سے ان ہاؤس تبدیلی لانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں