سعودی عرب: پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض: سعودی عرب نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم ترین فیصلہ کیا ہے۔

جسٹن بیبر کا سعودی عرب میں کنسرٹ

ہم نیوز نے اس ضمن میں سعودی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت سعودی خواتین کے غیرملکی خاوندوں اور سعودی مردوں کی غیر ملکی بیویوں کو مملکت میں آنے پر کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ ہو گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتے اور ان پر نظر ثانی بھی کرتے ہیں۔

گھر بیٹھ کر حجر اسود کو دیکھنا، محسوس کرنا اور بوسہ دینا ممکن

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت اب سعودی خواتین کے غیرملکی خاوندوں اور سعودی مردوں کی غیر ملکی بیویوں کو مملکت میں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ سعودی شہریوں کے غیرملکی بچوں و والدین اور سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین کو بھی حاصل ہو گا۔

سعودی عرب میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں کمی کے بعد جدہ میں کورونا مریضوں کے لیے قائم کیا جانے والا فیلڈ اسپتال بھی بند کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں