ٹک ٹاکر حریم شاہ کا یوٹیوب کو دیا انٹرویو نشر کر دیا گیا جس میں وہ میزبان کے ہر سوال کا جواب دیتی نظر آئیں، جن میں ان کی تنخواہ بھی شامل تھی۔
حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ تھی، جسے سن کر انیکر حیران پریشان ہو گیا، معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہوں دبئی کی کمپنی نے بطور ٹک ٹاکر ہی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا اور 6 لاکھ تنخواہ دی جس سے وہ بہت خوش ہو گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور سیاستدان حریم شاہ کے نشانے پر
تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کے لیے 6 لاکھ کی یہ رقم بھی کم ہے۔
یاد رہے اسی پروگرام میں حریم شاہ نے شیخ رشید کو کال بھی ملائی تھی اور فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ شو میں اس بات کا دعوی کر رہی تھیں کہ وہ کراچی فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں، تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں، جن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹک ٹاکر سے ملاقات اتفاقیہ تھی۔