فنٹاسٹک چائے پینے والے کیلئے بہادری کا تمغہ


نئی دہلی: بھارتی طیارہ گرا کر فنٹاسٹک چائے پینے والے ابھی نندن کو بہادری کا تمغہ دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکاری نے پاکستان کی فنٹاسٹک چائے پینے والے پائلٹ ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ دے دیا۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ابھینندن ورتھمان کو 27 فروری 2019 کو پاکستانی طیارہ مار گرانے پر ویر چکرا ایوارڈ سے نوازا۔

یاد رہے کہ مودی سرکاری نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھینندن نے ایک پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا نے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا جبکہ بعد ازاں خود بھارتی فوج نے بھی پاکستانی طیاروں کی گنتی کو پورا قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 برس قبل 27 فروری کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستان حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی۔

پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ ابھینندن کو پلائی گئی چائے کی ویڈیو “فنٹاسٹک ٹی” کے نام سے وائرل ہو گئی تھی کیونکہ ابھینندن نے ویڈیو میں کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک”


متعلقہ خبریں