افغان حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

افغان حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

کابل: طالبان کی افغان حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہیں جلد ادا کر دی جائیں گی۔

اعلان کے بعد سرکاری اداروں کے ہزاروں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اعلان کے مطابق سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ مرحلہ وار ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں پہلی خاتون صدر لیکن صرف 85 منٹ کیلئے

واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم تھے اور تذبذب کا شکار تھے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں