این سی او سی کا کوروناایس او پیز پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں ایس اوپیز پر عملدرآمد ہونے پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا کی صورتحال اورویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

حکام نے انسداد کورونا وائرس کی دوسری خوراک یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی حکام کو اس حوالے سے انتظامات کرنے پر زوردیا ہے۔


متعلقہ خبریں