کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصدرہ گئی

کورونا: پاکستان میں 37 فیصد ورکرز بےروزگار ہوگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 477 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید561کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار578ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار914کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار690، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار204، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار542، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار990، بلوچستان میں 33 ہزار274، آزاد کشمیر میں 34 ہزار487 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار391 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 929 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار571، خیبرپختونخوا 5 ہزار754، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں