لاہور: پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کے لیے چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئرلنک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شاؤمی اور ایئر لنک کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری کا معاہدہ ہو گیا ہے اور جنوری 2022 سے شاؤمی موبائل پاکستان میں تیار ہوں گے۔
Xiaomi
اور Air Link کے درمیان پاکستان میں موبائل اسمبلنگ معاہدہ
جنوری 2022 سے Xiaomi موبائل پاکستان میں اسمبل ہوں گے
حماد اظہر اور خسرو بختیار بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کا initiative تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہا ہے@Hammad_Azhar@KhusroMakhdum— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 2, 2021
یہ بھی پڑھیں: وزرا کالعدم جماعت پر بیانات نہ دیں، دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ حماد اظہر اور خسرو بختیار مبارکباد کے مستحق ہیں اور انہی کے اقدام تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔