ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست


دبئی: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے آج کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں 155 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔

سری لنکا کے چیرتھ اسالنکا اور کوشال پریرا نے 35 ،35 رنز بنائے جبکہ بھانو راجہ جاپکسا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر 42 بالز پر 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آرون فنچ نے 23 بالز پر 37 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں