پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ کو بھی لازمی شکست دینی ہے۔
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں، یہ ایک سنسنی خیز میچ ہو گا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ قومی ٹیم سے بھرپور امیدیں ہیں اس بار بھارت کے خلاف نتیجہ مختلف ہوگا۔
اداکار نے کہا کہ اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔ میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 اکتوبر کو کھیلے گا۔