شاہ رخ خان کی بیٹے سے ملاقات کیسے اور کتنی دیر ہوئی ؟


بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان پہلی دفعہ ممبئی کی آرتھر جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

18 دن سے زیر حراست 23 سالہ آریان خان سے شاہ رخ خان نے جیل میں انٹر کوم سے 18 منٹ تک بات کی، جبکہ انہوں 20 منٹ کی اجازت دی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران والد کو دیکھ کر آریان خان جذباتی ہو گئے۔

حراست میں لیے جانے کے بعد سے یہ آریان خان کی اپنی فیملی سے پہلی ملاقات تھی جو ان کے والد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان بیٹے کو ملنے جیل پہنچ گئے

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی جبکہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ علاقہ خالی کرا لیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک گرل اور شیشے کی دیوار تھی۔

جیل سے باہر نکلنے کے بعد شاہ رخ خان نے وہاں موجود خواتین سے ہاتھ جوڑ کر ملاقات بھی کی۔


گزشتہ روز منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت ممبئی سیشن کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔ اب بیٹے کی ضمانت کے لیے شاہ رخ خان کو ہائی کورٹ جانا پڑے گا

یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

این سی بی نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی  فلم کی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں