مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر مریم صفدر نے ہمیشہ کی طرح عدالت میں جھوٹ بولے۔
شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھا کہ مریم صفدر نے جنات اور جادو ٹونے کا طعنہ دیا، وہ بتائیں پیسہ کن جنات نے باہر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جادو ٹونے سے ملک چلایا جا رہا ہے، عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا ، شریف خاندان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا ،اجمل قصاب اور کلبھوشن کے معاملے پر شریف فیملی نے ملک دشمنی دکھائی۔
شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا۔