بیوی کی سالگرہ پر ‘رولز روئس’ کا تحفہ


متحدہ عرب امارات میں بھارتی بزنس مین نے اپنی بیوی کی 24 ویں سالگرہ کے موقع پر 1.6 ملین درہم کی رولز روئس بلیک بیج تحفے میں دے کر حیران کر دیا۔

30 سالہ کیرالائٹ امجد کی اہلیہ نے حال ہی میں ان کی پہلی اولاد کو جنم دیا، جس کے بعد وہ انہیں ایک یادگار تحفہ دینا چاہتے تھے۔

بی سی سی گروپ کے بانی اور سی ای او امجد دبئی میں ایک نوجوان کاروباری شخصیت کی حیثیت سے مشہور ہیں جنہوں نے صرف ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات میں افرادی قوت کی فراہمی کے شعبے کو کئی گنا بڑا بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپو 2020، دبئی حکومت کا بڑا اقدام

یہ گروپ حال ہی میں ملازمین کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کے لیے بھی خبروں میں رہا، اس کمپنی نے کورونا سے جان کی بازی ہار جانے والے اور وزٹ ویزا کے دوران پھنس جانے والے شہریوں کو ملازمتوں کی صورت میں مدد فراہم کی تھی۔

امجد نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی نے اسے زندگی کا سب سے بڑا تحفہ اس کی بیٹی کے روپ میں دیا ہے، جس کے بعد وہ اس کے چہرے پر مسکراہٹ لانا چاہتا تھا، تبھی اس نے یہ سرپرائز پلان کیا۔

کیرالائٹ امجد نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو بھی انسٹا گرام پر شئیر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amjad Sithara (@amjad_sithara)


متعلقہ خبریں