کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے کم ہوگئی

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 893 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار490 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار348 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52ہزار415کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو ملنے کا امکان

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار111،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار671، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار286، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار733، بلوچستان میں 32 ہزار981، آزاد کشمیر میں 34 ہزار234 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار332 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 685 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار427، خیبرپختونخوا 5 ہزار580، اسلام آباد 928، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں