شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں ایف سی کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شامل ہیں۔ شہدا میں 35 سالہ حوالدار زاہد کا تعلق چارسدہ سے ہے جبکہ 28 سالہ لانس نائیک ولی کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا۔

28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید کا تعلق کرم ایجنسی اور 38 سالہ سب انسپکٹر جاوید سپن وام کے رہائشی تھے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں