تتلیوں کے جھرمٹ میں گوریلے کی تصویر نے میلہ لوٹ لیا


 تتلیوں کے جھرمٹ میں سے گزرتے ہوئے  گوریلے کی تصویر کو کنزروینسی 2021 فوٹوگرافی مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔

مالوئی کے عنوان سے فوٹوگرافر کی انعام یافتہ اس تصویر کو 158 ملکوں سے موصول ہونے والی ایک لاکھ تصاویر میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انوپ کو4 ہزار ڈالر مالیت کا کیمرا پیکج ملے گا۔

مقابلے میں دیگر تصاویر کو مختلف کیٹیگریز میں انعامات سے نوازا گیا ، عوامی انتخاب کی فاتح تصویر میں بھارت سے درختوں کے گرد جمع جگنووں کی تصویر رہی۔

لینڈ سکیپ کیٹیگری میں سوکھی ہوئی زمین پر ایک چھپکلی کی لاش فاتح قرار پائی۔

جبکہ دوسرا ایوارڈ ہیلی کاپٹر سے سمندری پہاڑوں کی لی گئی تصویر جو بادلوں میں سے سر نکالے کھڑے ہیں کو ملا، جس نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیا.

آسٹریلیا کی خلیج کارپنٹریا میں دریاؤں اور ندیوں کا فضائی منظر بھی دیکھنے کے قابل تھا۔

پیپل اینڈ نیچر کیٹیگری  میں دوسرا انعام صحرائے صحارا میں ریت کے طوفان کے دوران ایک گائیڈ کو اپنی پگڑی سنبھالنے کی کوشش میں عکس بند کیا گیا۔

پیپل اینڈ نیچر میں اعزازی تذکرہ آہنی ڈوری پر دریا پار جاتے انسان اور جانور کی تصویر پر کیا گیا جس نے انسانی جدوجہد کا ایک نیا رنگ دکھایا۔

واٹر میں پہلا انعام  پانی کی دھار کے پس منظر میں انسان کے گزرتے ہوئے عکس نے اپنے نام کیا جو بنگلادیش کے فوٹوگرافر کا شاہکار تھا۔

واٹر کیٹیگری میں دوسرا انعام  زیرِ زمین پانی سے لطف اندوز ہوتے غوطہ خوروں کو ملا۔

وائلڈلائف میں فتح کا تاج پانچ نر چیتوں پر مشتمل گروپ نے پہنا، جو پانی کے تیز بہاؤ میں دریا کے پار جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جبکہ دوسرا انعام سردیوں میں  سورج مکھی کے بیج چگنے کے لیے ہزاروں پرندوں کی موجودگی کی تصویر لینے والے کو دیا گیا۔

دی نیچر کنزروینسی ایک عالمی تنظیم ہے جو 72 ملکوں میں فعال ہے اور اس کا مقصد پانی اور زمین کی بقا کے لیے کام کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں