مقابلہ حسن میں میک اپ کے بغیر شرکت کا فیصلہ


آئندہ ہفتے برطانیہ کی خوبصورت اور پر کشش ترین خاتون کا انتخاب کیا جائے گا اور اس مقابلے میں شرکت کیلئے متعدد لڑکیوں نے رجسٹریشن بھی کروا رکھی ہے۔

ایلی سین نامی31 سالہ لڑکی نے مقابلہ حسن میں میک اپ کے بغیر شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ برس بھی بلا میک مقابلہ حسن میں شریک ہوئی تھیں لیکن یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکیں۔

انہیں اسکول میں اپنی شکل و صورت کی وجہ سے ہراساں بھی کیا گیا تھا اور اب وہ’خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے‘ بلا میک مقابلہ حسن میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ وہ چاہتی ہے کہ قومی مقابلے میں اس کی شرکت اگلی نسل کو متاثر کرے۔

ایلی ولٹشائر کے وارمنسٹر اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے پہلے یونانی جزیرے سکیاتھوس میں پلی بڑھی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ “میں ایک مختلف ثقافت سے آئی تھی۔ میرے جسامت کی وجہ سے میرا مذاق اڑایا جاتا تھا، میرے بال کافی گھنے تھے اور بچے کہتے تھے کہمیرے سر میں جوئیں ہیں اور میں گوریلا ہوں کیونکہ میرے چہرے کے بال اور بازو کے بال کچھ زیادہ تھے‘‘۔

انہوں نے 13 سال کی عمر سے ہی میک اپ کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل فلٹرز اور ایپس بالکل وہی کر رہے ہیں جو میں نے اسکول میں کیا تھا۔ ایلی کا کہنا ہے کہ اب میں تھوڑی زیادہ ہی میک اپ فری ہو گئی ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں