بارسلونا: سرکٹ ڈی بارسلونا میں منعقدہ اسپینش گراں پری میں لوئس ہیملٹن نے پہلی پول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
لوئس ہیملٹن نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 17 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں طے کرتے ہوئے ٹریک ریکارڈ بھی بنایا۔
آسٹریلیا میں سیزن کی پہلی ریس کے بعد سے اب تک ہملٹن پول پوزیشن سے محروم تھے۔
مرسڈیز ٹیم کے ہی ویلٹرٹی بوٹس سیکنڈ کے چار سو ویں حصے میں تاخیر سے دوسرے نمبر پر رہے جب کہ سیبسٹین ویٹل تیسرے نمبر پر آئے۔
مسلسل تین پول پوزیشنز حاصل کرنے والے سیبسٹین ویٹل اگلی ریس کا آغاز فراری کے ساتھ تیسرے نمبر سے ہی کریں گے۔