جاوید شیخ کی ‘مسٹر موفی’ میں شمولیت


کراچی: جاوید شیخ نے OTT پلیٹ فارم “مسٹر موفی” میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرل کانٹینٹل ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ملائشیا سے آئے ملایا یونائیٹڈ فلمز اور مسٹر موفی کے بانی داتو شیخ جمال، اور نامور ڈرامہ، فلم ڈائریکٹر اور فنکار جاوید شیخ کے درمیان دستخطی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پی سی ہوٹل میں معروف ڈائریکٹر اور فلم آرٹسٹ جاوید شیخ اور مسٹر موفی، پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل پلیٹ فارم OTT کے بڑھتی ہوئی مانگ اور اسکی مستقبل پر مل کر کام کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی دستاویزات پر دستخطی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

جاوید شیخ نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سینئر نائب صدر مسٹر موفی پاکستان کی باقاعدہ بھاگ دوڑ سنبھالی اور اسی تقریب میں طفیل انڈسٹریز کے سلمان طفیل بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مسٹر موفے پاکستان کا اعلان کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق فورم کی مطابقت جاوید شیخ بطور نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سینئر نائب صدر مسٹر موفی پاکستان کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

جاوید شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آنے والے دور میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ اور فروغ پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اپنے ملک کے ذرائع اور دستیاب OTT پلیٹ فارم کو ذیادہ سے ذیادہ فروغ دینا چاہیے تاکہ یہاں پر فنکاروں اور شعبہ سے وابستہ لوگوں کو نے روزگار کے مواقع میسر آئیں، اور عہد کیا کہ وہ مسٹر موفی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو اس کے اصل مقام تک پہنچائیں گے۔

تقریب میں موجود “مسٹر موفی” کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور (سی ای او) نے بھی مقامی سرمایہ کاروں اور میڈیا انڈسٹریز کے لوگوں کو اس بڑی اور ڈیجیٹل انقلابی تبدیلی میں شمولیت کی دعوت دی اور اس میں فعال کردار میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

اس یادگار دستخطی تقریب میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں