مصباح الحق کا قرنطینہ مکمل، سفر کی اجازت مل گئی، اتوار کو واپسی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل ہو گئی اور انہیں کورونا رپورٹ منفی آنے پر سفر کی اجازت مل گئی ہے۔

مصباح الحق اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے لاہور پہنچیں گے۔ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کےدوران  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے  پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

جب کہ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پرفارمنس ہے، مصباح الحق

واضح رہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں موجود قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہی موجود ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں آصف علی، یاسر شاہ، حیدر علی، وہاب ریاض، سمیت دیگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ سی پی ایل میں شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں