وسیم اکرم گنجے ہو گئے؟


قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نیا انداز سامنے آگیا،وسیم اکرم نے اپنی نئی اور حیران کن تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کا آدھا سر گنجا اور صرف نیچے نیچے بال ہیں۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک دونوں پر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

ایک جگہ وسیم اکرم گنجے سر کے ساتھ سفید اور گرے داڑھی مونچھوں میں نظر آرہے ہیں  تو دوسری تصویر میں سر کے بالوں کے ساتھ داڑھی کے بال بھی غائب ہیں اور وہ مکمل کلین شیو اور گنج میں دیکھے جا سکتے ہیں۔


وسیم اکرم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی سے ملاقات سے قبل قرنطینہ میں ہیں۔

چند روز قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھا گیا تھا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اس حلیے کو مداحوں نے بھی بہت پسند کیا تھا۔

تاہم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے وسیم اکرم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مونچھوں کے ساتھ گھر پر مت آنا۔

یہ بھی پڑھیں: مونچھوں میں گھر مت آنا، شنیرا کا وسیم اکرم کیلئے پیغام

وسیم اکرم کا قرنطینہ ختم ہونے میں اب بھی دو دن باقی ہیں اور انہوں نے ہوٹل کے کمرے سے اپنی ایک اور حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ میرا آسٹریلیا کے ہوٹل میں قرنطینہ کا 12واں روز ہے اور  بالآخر میں نے ریزر ڈھونڈ لیا ہے، خوش ہوں لیکن یہ بہت مشکل ہے۔

وسیم اکرم کے اس نئے روپ پر  بھی مداحو ں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ وسیم اکرم اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ  کچھ کچھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں