بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ورینا حسین نے اپنے آبائی ملک افغانستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ورینا حسین نے بتایا کہ آج سے 20 سال قبل افغانستان میں یہی صورتحال تھی جیسے کہ آج کل نظر آتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طالبان کی حکومت آنے پر میرے خاندان نے 20 سال قبل افغانستان سے بھارت سکونت اختیار کی تھی۔
ورینا نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے بھارت میں موجود ہیں اور یہ ہی اب ان کا گھر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر دل بہت دکھی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورینا حسین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے مسائل حل کرائیں۔