یہاں اصلیت پر اتر آتے ہو، ماہرہ کا غصہ


ملک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات پر دیگر ستاروں کی طرح ماہرہ خان بھی اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں، تاہم ایک کمنٹ پر ماہرہ کو غصہ آگیا۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹی وی شو کی کلپ شیئر کی، جس میں اینکر ماریہ میمن کا کہنا تھا کہ دبئی میں بھی خواتین مغربی لباس پہنتی ہیں مگر وہاں انہیں چھیڑنے کی کسی میں ہمت تک نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا’ہم کہاں کے سچے تھے‘ چھاگیا

جبکہ دبئی میں پاکستان کی بڑی تعداد مقیم ہے مگر وہ وہاں ایسی حرکت نہیں کرپاتے جو پاکستان میں کھلے عام کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے ماہرہ خان کو میڈم کہہ کر مخاطب کرتے  ہوئے لکھا کہ دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے۔ جس پر پاکستانی اداکارہ کو غصہ آگیا انہوں جواب دیا کہ” فرق یہ ہے کہ دبئی میں جیل ہوگی، یہاں نہیں اور وہاں جرئت نہیں ہے، یہاں اصلیت پر اتر آتے ہو”.


اداکارہ کی جانب سے کمنٹ کرنے والے شخص کو کرارا جواب دیے جانے پر کافی لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں، تاہم بعض لوگوں نے ان پر تنقید بھی شروع کی دی۔

خیال رہے کہ خاتون کو مینار پاکستان کے قریب یوم آزادی کے موقع پر 400 سے زائد افراد نے ہراساں کیا تھا۔

جس کے بعد مذکورہ واقعے کی 17 اگست کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد ملک بھر کی سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی جانب سے حکومت کو خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ  کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں