لاہور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لاہور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لاہور: پولیس نے فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کیا واقعی لاہور میں مینڈک کا گوشت کھلایا جا رہا ہے؟

ہم نیوز کے مطابق ایس پی موبائل اسکواڈ نے حسب معمول بابو صابو ناکے پر چیکنگ کے دوران جب ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں مردہ مرغیاں پائی گئیں۔

ٹرک ڈرائیور وقاص مردہ مرغیوں کو بوریوں میں بند کر کے سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹرک ڈرائیور وقاص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے۔

10 لاکھ روپے کی مرغیاں چوری، ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

ایس پی موبائل اسکواڈ کے مطابق موقع پر ٹرک ڈرائیور وقاص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں