خطرناک سانپ بزرگ شہری کی ٹانگوں سے لپٹ گیا

خطرناک سانپ بزرگ شہری کی ٹانگوں سے لپٹ گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں خطرناک زہریلا سانپ بزرگ شہری کی ٹانگوں سے لپٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ایک گاؤں میں سڑک کنارے سے گزرنے والے بزرگ شہری کی ٹانگوں سے اچانک خطرناک سانپ لپٹ گیا تاہم بزرگ شہری نے کمال مہارت سے سانپ کے منہ کو ہاتھوں سے پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بزرگ شہری کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی فٹ لمبا سانپ کس طرح سے شہری کی ٹانگوں سے لپٹا ہوا ہے۔

ویڈیو میں ایک اور شخص بھی نظر آرہا ہے جو سانپ کو ضعیف شخص کی ٹانگوں سے نکالنے میں مدد کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بطخ ہے یا ڈالر مشین

تھوڑی دیر کی محنت کے بعد سانپ ٹانگوں سے الگ ہوا تو بزرگ شہری نے خوفناک جانور پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانپ کی گردن اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر مروڑ دی۔

ضعیف شخص نے سانپ سے بدلہ لینے کے لیے اپنی لاٹھی سے اس پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا، جس پر کچھ شہریوں نے بزرگ شخص پر برہمی کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے بزرگ شخص کی بہادری پر داد دی۔


متعلقہ خبریں