اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس کے 99 فیصد افسران و اہلکار ویکسینیشن کراچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس پر کوئی پریشر نہیں ہے۔
نورمقدم کا قاتل کسی طور پر نہیں بچےگا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی پولیس کے شہداکی یاد میں ڈی چوک پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ پولیس آپ کی فورس ہے اور آپ لوگوں کے لیے ہی کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ اولین ترجیح ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے شہدا کے اہل خانہ کے کافی مسائل حل کردیے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے شہدا کے 286 بچوں کو مستقل ملازمت دی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا خوف، شہری نے چھت سے چھلانگ لگا دی
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو میڈیکل کی سہولتیں دینے کے لیے مختلف نجی لیبارٹریز کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پولیس اہلکاروں کے لیے رہائش کی سہولتیں بھی فراہم کررہے ہیں۔
قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ پولیس فورس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے اس میں اضافے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔
نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل
ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے واضح طورپر کہا کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی پریشر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی انویسٹی گیشن میں سامنے آرہا ہے اس کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر اپنا کام کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔