کورونا: ویکسین کی تیسری خوراک زیادہ مؤثر ثابت ہوئی، تحقیقی رپورٹ

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے تحفظ کی خاطر ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فائزر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیسری خوراک زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کورونا ویکسین کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہو جاتی ہے؟

فائزر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کی تیسری خوراک پوری دنیا کو متاثر کرنے والی ڈیلٹا قسم سے بھی بہترین تحفظ مہیا کرتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ بات ایک تحقیقی رپورٹ کے بعد کہی گئی ہے۔ تحقیق میں بوسٹر شاٹ سے اینٹی باڈیز کی شرح میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تحقیقاتی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ تیسری خوراک سے ڈیلٹا کے خلاف 18 سے 55 سال کی عمر کے افراد میں اینٹی باڈیز کی سطح میں 5 گنا سے زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 65 سے 85 سال کی عمر کے افراد میں بھی بوسٹر شاٹ کے مدافعتی ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو پہلے سے زیادہ ٹھوس اوردوسری خوراک کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ بہتر پایا گیا۔

کورونا وائرس، ویکسین لگوانے کے باوجود ڈیلٹا پھیلنے کا انکشاف

65 سے 85 سال کی عمر کے افراد میں بھی بوسٹر شاٹ کے مدافعتی ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو پہلے سے زیادہ ٹھوس اور دوسری خوراک کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ بہتر قرار پایا۔

فائزر کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیسری خوراک کے بعد ڈیلٹا سے تحفظ کی شرح میں دو خوراکوں کے مقابلے میں 100 گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے تھے۔ برآمد ہونے والے نتائج کو کسی طبی جریدے میں اشاعت کے لیے دیا جانا ابھی باقی ہے۔

پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگ گئی، اسد عمر

اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 11 جب کہ 65 سے 85 سال کی عمر کے 12 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں