کرپشن کیس، فرانس کی سابق وزیر انصاف پر فرد جرم عائد


برلن: فرانس کی سابق وزیر انصاف کو کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ انہیں جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی سابق وزیر انصاف رچیڈا دتی پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور کرپشن کا الزام ہے۔ کرپشن کے الزام میں انہیں 10 سال اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں 5 سال مزید قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔

رچیڈ دتی سے استغاثہ کی جانب سے نومبر میں کرپشن کے الزام میں 16 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

فرانس کی سابق وزیر انصاف 55 سالہ رچیڈا دتی کو کرپشن کے الزام میں برطرف کر دیا گیا تھا ان پر 17 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔

فرانس سابق صدر نکولس سرکوزی اور ان کے دو سابق ساتھیوں کو بدعنوانی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اس میں دو سال کی سزا معطل کر دی گئی ہے۔

نکولس سرکوزی نے اپنی سزا کے خلاف اپیل کر رکھی ہے اور وہ اس وقت غیر مشروط ضمانت پر ہیں۔


متعلقہ خبریں