25 جولائی کو دھند نہ چھائی تو ن لیگ کامیاب ہو گی، مریم نواز



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو دھند نہ چھائی تو ن لیگ کامیاب ہو گی۔

کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یاد رکھنا اب ن لیگ پرانی جماعت نہیں رہی، الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، دھاندلی کی کوشش کی تو انجام بہت برا ہو گا۔

مریم نواز نےایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اپنی کوئی پہچان نہیں، عمران خان کشمیر آئے تو تین سال کا حساب مانگنا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سیٹوں والو سن لو،اس دھرتی کی بیٹی ہوں مجھے پاک فوج سے پیار ہے۔

کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پہ چھاپہ مارو، منی لانڈرر عمران خان کو پکڑو: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج سے پیار ہے، نواز شریف کے کسی ادارے پر تنقید نہیں کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے مجھے بھی جیل بھیجا گیا مگر نواز شریف عوام کی عدالت میں جیت چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی کیونکہ اس پر زیادہ تر جھوٹ بولا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں