محمد عامر شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں بول پڑے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں بول پڑے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے شاہین شاہ آفریدی موجودہ اسکواڈ میں پاکستان کے سب سے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔

انہوں نے شاہین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سر بلند رکھیں، انہوں نے پہلے بھی کارکردگی دکھائی اور وہ آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے متلاشی ناقدین کی باتوں کو دل پر مت لیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو سوشل میڈیا پر ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

21 سالہ نوجوان گیند باز نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں صرف دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں