آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے آذربائیجان کو ترقیاتی اوردفاعی شعبےمیں بھرپور اعانت کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،آذربائیجان کودفاع اورترقی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آزری فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سطح پر تمام شعبوں میں سفارتی و سیکیورٹی تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں