سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ ٹاسک فورس اجلاس میں کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا کے 22 ہزار 43 ٹیسٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے اور کورونا کے ایک ہزار 293 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو جلد کورونا کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے، گزشتہ روز 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد ہے اور کورونا کیسز کی شرح حیدرآباد میں 4.42 اور دیگر اضلاع میں 3.3 فیصد ہیں۔ 20 مئی کو کراچی میں 12.86 اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:پاکستان میں19سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن شروع

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع شرقی 17، وسطی 10، ضلع جنوبی 13، ضلع غربی 10 اور ملیر میں 8 فیصد کورونا کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 تا 21 مئی کورونا کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں جبکہ 22 مئی تا 26 تک کورونا اموات کی شرح 6.8 فیصد اور 0.90 فیصد اموات تھی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف مئی میں 307 مریض کورونا سے انتقال کر چکے ہیں تاہم اب کیسز کم ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں