مصنوعی طور پر اپنے رخسار بڑے کرنے والی انسٹاگرام ماڈل کو نیا شوق ستانے لگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی ماڈل کیو جس نے اپنے چہرے کے خدوخال بدلنے کے لیے 1600 پاونڈ خرچ کئے ہیں۔
32 سالہ انسٹاگرام ماڈل کا ماننا ہے کہ وہ چہرے کی سرجری کروانے سے قبل چوہے کی طرح دکھتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کیو نامی ماڈل نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ جلد اپنی جسمانی ساخت کو بھی تبدیل کرانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائیں گی۔
انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ماڈل کو ان کے مداح پلاسٹک سرجری کرانے پر اصرار کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں کیو کا کہنا تھا کہ میری ناک بہت بڑی تھی جسے میں نے تبدیل کرایا ہے، اب میرے ہونٹ اور رخسار سرجری کے بعد بہت خوبصورت ہیں۔