آئن سٹائن کا لکھا خط 18کروڑ 41 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام


معروف سائنسدان آئن سٹائن کا لکھا خط اٹھارہ کروڑ 41 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خط کی مالیت اندازوں سے تین گنا زیادہ رہی۔

آئن سٹائن نے یہ خط 26اکتوبر 1946 کو ایک اور ماہر طبیعات کو لکھا تھا۔ جس میں نظریہ اضافیت سے متعلق خصوصی ایکویشن لکھی گئی تھی۔

آر آر آکشن نامی کمپنی کے نائب صدر بوبی لیونگ اسٹون نے اس سے متعلق کہا کہ ہولوگرافک اور فزکس کے حوالے سے اس خط کی بہت اہمیت ہے۔

جو خط نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، وہ ایک پرائیویٹ کلیکشن کا حصہ تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ نیلامی میں اس کی بولی چار لاکھ ڈالر تک جائے گی لیکن اسے تین گنا قیمت بارہ لاکھ تینتالیس ہزار سات سو سات ڈالر ملی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں