پنجاب کے کن اضلاع میں اسکول کھلیں گے؟


پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھول دیئے جائیں گے جب کہ باقی تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔

وزارت تعلیم پنجاب ترجمان کے مطابق پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھلیں گے جن میں بہاولنگر، چکوال، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، ناروال اور راجن پور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، وہاڑی، چنیوٹ، قصور ، جھنگ اور پاکپتن کے اسکول بھی 24 مئی کو کھول دیئے جائیں گے۔

وزارت تعلیم پنجاب کے ترجمان کے مطابق اٹک،لاہور،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم بیان

این سی او سی کا 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان

خیال رہے کہ دو روز قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم جون سے شادی ہالز کو آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہو گی جس میں 150 افراد حصہ لے سکیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں